بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

سال رواں کے دوران اب تک 100 ملی ٹینٹ ہلاک، سب سے زیادہ لشکر طیبہ تنظیم سے وابستہ تھے:آئی جی پی کشمیر

سری نگر،13 جون: کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ سال رواں کے دوران اب تک مارے جانے والےایک سو ملی ٹینٹوں میں سے سب سے زیادہ تعداد لشکر طیبہ نامی ملی ٹینٹ تنظیم سے وابستہ ملی ٹینٹوں کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ اسی مدت کے دوران 50 ملی ٹینٹ مارے گئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہلوک سو ملی ٹینٹوں میں سے 71 مقامی جبکہ29 غیر ملکیملی ٹینٹ شامل ہیں۔
موصوف آئی جی پی نے یہ جانکاری پیر کو اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے فراہم کی۔
انہوں نے ٹویٹ میں کہا: ’سال2022 کے پانچ مہینوں اور بارہ دنوں میں مختلف تصادم آرائیوں کے دوران ایک سو ملی ٹینٹ مارے گئے جن میں 71 مقامی جبکہ 29 غیر ملکیملی ٹینٹ شامل ہیں‘۔
ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’سال گذشتہ یعنی2021 میں اسی مدت کے دوران50 ملی ٹینٹ مارے گئے تھے جن میں 49 مقامی جبکہ ایک غیر ملکیملی ٹینٹ شامل تھا‘۔
مسٹر کمار نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا ہے کہ مہلوکملی ٹینٹوں میں سے سب سے زیادہ 63ملی ٹینٹ لشکر طیبہ سے وابستہ تھے جبکہ 24 کا تعلق جیش محمد نامی ملی ٹینٹ تنظیم سے تھا۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img