کووڈ ویکسینیشن مہم میں 195.19 کروڑ ٹیکے لگائے گئے

کووڈ ویکسینیشن مہم میں 195.19 کروڑ ٹیکے لگائے گئے
نئی دہلی، 13 جون: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 195.19 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 195 کروڑ 19 لاکھ 81 ہزار 150 ویکسین دی گئی ہیں۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ انفیکشن کے 8084 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 47 ہزار 995 ہو گئی ہے۔

یہ متاثرہ کیسز کا 0.11 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 3.24 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 4,592 افراد کووڈ سے پاک ہوئے ہیں۔ اب تک کل 4 کروڑ 26 لاکھ 57 ہزار 355 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.68 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 2 لاکھ 49 ہزار 418 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 85 کروڑ 51 لاکھ 8 ہزار 879 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.