بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.7 C
Srinagar

لیفٹیننٹ گورنر کا سنتور کے استاد پنڈت بھجن سوپوری کے اِنتقال پر اِظہارِ تعزیت

سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سنتور کیے استاد پنڈت بھجن سوپوری کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔
اَپنے تعزیتی پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” مجھے سنتور کے استاد پنڈت بھجن سوپوری کے اِنتقال کے بارے میں جان کر بہت دُکھ ہوا ہے ۔ ان کے اِنتقال سے ہندوستانی کلاسیکی موسیقی نے اَپنے ایک با صلاحیت فن کار کو کھو دیا ہے ۔ اُنہوں نے شری اَمرناتھ جی شرائن بورڈ کے ممبر کی حیثیت سے بھی انمول تعاون کیا ۔“ لیفٹیننٹ گورنر آنجہانی کی روح کے دائمی اور ابدی سکون کے لئے دعااور سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہا رکیاہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img