بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

جموںوکشمیر 6 اور7 جون کو سری نگر میں دو روزہ جے اینڈ کے میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ کنکلیو کی میزبانی کرے گا

سری نگر:جموں و کشمیر 6 اور 7 جون 2022 ءکو پہلے دو روزہ میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ (ایم سی ایچ) کنکلیو کی میزبانی کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے جس کا نیشنل ہیلتھ مشن جے اینڈ کے کی طرف سے یہاں ایس کے آئی سی سی میں منعقد کیا جارہاہے۔
مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جے اینڈ کے یاسین ایم چودھری نے آج یہاںمیڈیا اَفراد کو جموں وکشمیر میں پہلی بار ہونے والے دو روزہ کنکلیو کے بارے میں بریفنگ دی۔
اُنہوں نے اِس تقریب کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے وضاحت کی کہ جموں وکشمیر یوٹی میں زچگی اور بچوں کی شرح اموات میں کمی رُجحان کے ساتھ معیاری ہیلتھ کیئر فراہم کرنے میں سب سے آگے قائم کرنے کے لئے ماں اور بچوں کی اَموات میں مزید کم کرنے کا تصور پیش کرتاہے ۔
اُنہوں نے کہا،”کنکلیو کو ایک سوچ کے تبادلے کے پلیٹ فارم کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ ماں اور بچے کی صحت میں چیلنجوں، مواقع اور نئے اقدامات پر غور کیا جا سکے۔“اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ کنکلیو قومی اور عالمی سطح پر زچہ و بچہ کی صحت کے حوالے سے بہتر اور تجربہ کار ماہرین کو اکٹھا کرے گا جس سے ماں اور بچے کی صحت کے اشاریوں میں مزید بہتری کے لئے پرائمری ، سیکنڈری ، ٹریشری کیئر کی سطح پر اچھے اور قابل عمل طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
کنکلیو میںمرکزی وزارتِ صحت اور خاندانی بہبود ( ایم او ایچ اینڈ ایف ڈبلیو ) ، اے آئی آئی ایم ایس ، ڈبلیو ایچ او ، یونیسف ، این آئی پی آئی ، ایف او جی ایس آئی ، اینجنڈر ہیلتھ ، یو این ڈی پی ، جے ایس آئی ملک بھر میں معروف کارپوریٹ اور این جی اوز کے ماہرین اور پینل لسٹس کی شرکت کا مشاہدہ ملک کرنے جارہا ہے ۔
توقع ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کئی مکمل شدہ کاموں اور پروجیکٹوں کے افتتاح کے آغاز سے کریں گے جن میں ایمرجنسی کووِڈ ریسپانس پیکیج کے تحت قائم کئے جانے والے میٹرنل اینڈ پیڈیاٹرک آئی سی یوکا اِفتتاح ، LaQshya صحت سہولیات کی تصدیق ، ایم سی ایچ ہسپتال لمبیری راجوری کا بذریعہ ورچیول موڈ سنگ بنیاد رکھنا ، ایم سی ایچ پیر امیٹرز پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اَضلاع کو ایوارڈ ز اور مالی برس 2021-22 کے لئے کیکالپ ایوارڈز کی اعزازی تقریب بھی شامل ہے۔
دو دِن کی تقریب میں تکنیکی سیشنزبھی منعقد ہوں گے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img