بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

صرف صبر کی ضرورت

دنیا بڑی تیز رفتاری کےساتھ تبدیل ہو رہی ہے جو کل تھا وہ آج نہیں ہے اور جو آج ہے وہ کل نہیں رہے گا ۔

زندگی کی گاڑی اسی طرح چلتی رہتی ہے اور کبھی اس سفر کے دوران مشکلات آرہے ہیں تو کبھی آرا م دیکھنے کو ملتا ہے ۔

کبھی پُر فضاءبہاریں نظر آرہی ہیں تو کہیں ویران بستیاں ،لیکن مقدر کا سکندر وہی کہلاتا ہے جو ان تمام حالات سے گذر کر منزل تک پہنچ جاتا ہے ۔

یہ بھی ممکن نہیں کہ سارے مسافر اپنے مقا م کو حاصل کرپائیں گے اگر ایسا ہوتا ہے تو پھر زندگی میں کامیابی اور ناکامی نہیںرہے گی ۔

وادی کشمیر کی صورتحال بھی اسی سفر کے مانند نظر آرہی ہے ۔ایک وقت تھا جب چاروں اور اندھیرا ہی اندھیرا تھا اور روشنی کی کوئی کرن نظر نہیں آرہی تھی پھر حالات نے کروٹ بدلی، انتخابات ہو گئے اور حالات یکسر تبدیل ہو گئے ،لوگ گھومنے پھیرنے لگے ۔

پھر وقت آیا جموں وکشمیر کے لوگ ایک دوسرے کے قریب آنے لگے جنہیں ایک سازش کے تحت الگ الگ کرنے کی کوشش کی گئی ۔

اب چند مہینوں سے پھر ایک بار حالات بگڑنے لگے کشمیری پنڈت سڑکوں پر احتجاج کرتے نظر آرہے ہیں مگر حالات پھر سے تبدیل ہوں گے، صرف حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے صبر کی ضرورت ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img