سفر محمود یعنی حج مبارک کا سلسلہ اب شروع ہونے والا ہے ۔اس سلسلے میں جموں وکشمیر انتظامیہ نے تمام تیاریاں کی ہیں ۔
حج ہاﺅس کی صحت وصفائی کی گئی ،زائرین کو تربیت دی جا رہی ہے وغیر وغیرہ ۔اکثر عازمین پہلی مرتبہ ہوائی جہاز میں سوار ہوتے ہیں ۔
40دنوں کے سفر کیلئے بہت سارا سامان درکار رہتا ہے لیکن اسکا ہرگز یہ مطلب نہیں لوگ وہ سامان بھی ساتھ رکھیں جو وہاں مدینہ شریف یامکہ مکرمہ میں بہ آسانی مل سکتا ہے اور اُن چیزوں کی قیمت بھی واجب ہوتی ہے ۔
زائرین حضرات کو ان تمام چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے اور اپنے لئے بوجھ نہیں بنانا چاہیے کیونکہ سفر محمود کے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ سفر زبردست مشکل مگر میٹھا ہوتا ہے ۔
شرط یہ ہے کہ انسان اس سفرکو آسان بنانے کیلئے رہنما خطوط پر عمل پیرا ہو جائے اور جہالت سے کام نہ لے کیونکہ دیکھا گیا ہے کہ کشمیری عازمین حضرات ہر معاملے میں جلد باز ی سے کام لیتے ہیں اور اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی پریشانیوں میں مبتلاءکر دیتے ہیں ۔جہلم کے کنارے دوبزرگ اسی گفتگو میں محو تھے ہم نے تحریر کیا تاکہ سندرہے ۔





