تیل سکریٹری پنکج جین نے ایک بیان میں کہا کہ جون 2020 سے ایل پی جی پر کوئی سبسڈی نہیں دی جاتی ہے اور صرف وہی سبسڈی فراہم کی جائے گی جس کا اعلان وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے 21 مارچ کو کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ کے ابتدائی دنوں سے ایل پی جی صارفین کے لیے کوئی سبسڈی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ تب سے صرف وہی سبسڈی ہے جو اب اجولا سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے پیش کی گئی ہے۔
مرکزی وزیر خزانہ سیتا رمن نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 8 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 6 روپے کی ریکارڈ کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اجولا اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو ایک سال میں 12 سلینڈرس پر 200 روپے فی سلنڈر کی سبسڈی ملے گی۔





