بڈگام: وسطی ضلع بڈگام کے ماگرے پورہ چاڈورہ علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں نے دو غیر مقامی افراد پر گولیاں چلا کر شدید زخمی کردیا ۔پولیس افسر نے بتایا کہ مسلح حملے میں ملی ٹنٹ ملوث ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ماگرے پورہ چاڈورہ بڈگام علاقے میں جمعرات کی شب ملی ٹنٹوں نے دو غیر مقامی افراد کو نشانہ بنا کر اُن پر فائرنگ کی ،جسکی وجہ سے وہ زخمی ہوئے ۔دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں اُنکی حالت مستحکم ہے ۔حملے کے بعد فوج وفورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آئوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی ۔





