جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

اشوک پرمار نے رنبیر کنال کی آبپاشی اسکیموں کا معائینہ کیا

جموں:پرنسپل سیکرٹری جل شکتی اشوک کمار پرمار نے آج جموں میں رنبیر نہر کے مختلف لفٹ اریگیشن اسکیموں اور کوہلوں کا تفصیلی دورہ کیا ۔
پرنسپل سیکرٹری نے بٹیرا ، منیال برہمنہ ، مالپور، گڑھاپتن اور رانجن میں لفٹ پمپنگ اسٹیشنوں کا معائینہ کیا جو جموں کے ارد گرد مختلف آبپاشی چینلوں کو پانی فراہم کرتے ہیں ۔
پرنسپل سیکرٹری کے ساتھ ڈی ڈی سی کے چئیر مین بھارت بھوشن ، چیف انجینئر آئی اینڈ ایف سی جموں ، چیف انجینئر جل شکتی جموں ، ایگزیکٹو انجینئر گراو¿نڈ واٹر ڈرلنگ ڈویژن جموں ، بی ڈی سی کے چئیر پرسن کلدیپ راج ، سرپنچ نیتو ورما ، جسونت سنگھ ، انجلی شرما ، پرتاپ سنگھ رانا اور پنچ شکتی مہرا سمیت دیگر سینئر افسران دورے کے دوران موجود تھے ۔
پرنسپل سیکرٹری نے جاری جموں اکھنور فور لیننگ پروجیکٹ کی وجہ سے آبپاشی کے راستوں اور نہروں کی تعمیر نو کا نوٹس لیا ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ان کی فوری تعمیر نو کیلئے تخمینہ تیار کریں ۔ افسران کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ وہ الیکٹرو مکینیکل انفراسٹرکچر کو بحال کریں ۔
لفٹ اری گیشن سکیم رانجن میں افسران اور مقامی پی آر آئی ممبران کے ساتھ ایک مختصر میٹنگ بھی ہوئی جس میں پرنسپل سیکرٹری کو پمپنگ اسٹیشن کے کام کی حالت سے آگاہ کیا گیا ۔ پیش آنے والے مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے افسران کو افرادی قوت ، مشینری اور دیگر سامان کی کمی جیسے مسائل کے فوری ازالے کیلئے تخمینہ تیار کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے ایک مخصوص پاور فیڈر سے بجلی کی سپلائی کی مبینہ ٹیپنگ کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کی ۔
بعد میں پرنسپل سیکرٹری نے پی ایچ ای اسٹیشن اولڈ امب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آس پاس کے علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ مقامی پی آر آئی ممبران سے مشورہ کر کے زمین کی نشاندہی کریں اور علاقے میں ٹیوب ویل لگانے کیلئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ تیار کریں ۔
معائینہ کے دورے میں پنچایتوں لوئر امب ، راج پورہ ، مالپور ، ڈومی ، جنڈیال ، گھروٹہ ، گھینک ، سیری پنتاں اور کوٹ کے دورے شامل تھے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img