جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

چیف سیکرٹری نے میگا اِنفرا پروجیکٹس کی تکمیل کی آخری تاریخ مقرر کی

سری نگر:چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج یہاں جموںوکشمیر میں زیر تکمیل میگا ترقیاتی پروجیکٹوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری جی اے ڈی و صحت، سیکرٹری پی ڈی اینڈ ایم ڈی ، سیکرٹری قانون،سی اِی او ، اِی آر اے ، ایمز جموں / کشمیر کے نمائندے ، نئے میڈیکل کالجز او رڈائریکٹر این آئی ایف ٹی کے علاوہ ایگزیکٹیو ایجنسیوں کے چیف اِنجینئران اور متعلقہ محکمو ں کے دیگر اَفسران نے شرکت کی جبکہ آﺅٹ سٹیشن اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں شرکت کی۔
چیف سیکرٹری نے ہر ایک پروجیکٹ کا جائزہ لیا اور انڈینٹنگ محکموں اور عمل آوری ایجنسیوں سے اس کی صورتحال کی تفصیلات طلب کیں۔ اُنہوں نے اَفسران سے ہر منصوبے کی تکمیل کی ممکنہ تاریخوں کے بارے میں معلوم کیا اور انہیں ہدایت دی کہ وہ ہر طرح سے مکمل کرکے متعلقہ محکموں کے حوالے کرنے کی تاریخ مقرر کریں۔
ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ان پر زور دیا کہ وہ آنے والے کام کے سیزن کو مو¿ثر طریقے سے اِستعمال کریں تاکہ ان باوقار پروجیکٹوں پر تکمیلی کام اَنجام دیا جاسکیں۔اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ یہ منصوبے عام لوگوں تک خدمات کی فراہمی کے لحاظ سے اہم ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ صحت پروجیکٹ جیسے دو ایمز ، پانچ نئے میڈیکل کالج اور دیگر صحت بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں پر تیزی لائی جانی چاہیے تاکہ ان پروجیکٹوں کو مقررکردہ مدت کے اَندر مکمل کیا جاسکے۔ اُنہوں نے ان کو تاکید کی کہ وہ بیک وقت طبی آلات کی خریداری کا عمل شروع کریں تاکہ سول کام مکمل ہونے کے بعد یہ تمام منصوبے عوام کے لئے وقف ہوجائیں۔
چیف سیکرٹری نے جموں کے ایمز کے لئے ستمبر 2023ءکی آخری تاریخ مقرر کی۔اُنہوں نے سی پی ڈبلیو ڈی سے کہا کہ وہ ہائی وے کے دونوں اِنسٹی چیویشن کے دو حصوں کو ایک اَندر پاس سے جوڑ دے ۔ اُنہوں نے ایمزکشمیر کے لئے اِس برس دسمبر تک طلبہ کا پہلا بیچ شروع کرنے پر زور دیا ۔ اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ سے کہا کہ وہ ایک ماہ کے اَندر اراضی کا باقی حصہ سی پی ڈبلیو ڈی کو دے دیں۔
پانچ نئے میڈیکل کالجوں کے بارے میں جون 2022ءاننت ناگ ، بارہمولہ ، کٹھوعہ او رراجوری کالجوں کو اِنڈینٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی ۔ڈوڈہ میں میڈیکل کالج کو اِس برس اگست تک مکمل کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

سٹیٹ کینسر اِنسٹی چیوٹ جموں ، 200بستروں پر مشتمل بون اینڈ جوائنٹ ( بی اینڈ جے ) ہسپتال جموں جیسے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو اِس برس اگست تک مکمل کرنے اور حوالے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اِسی طرح بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال سری نگر کا اِضافی بلاک دو ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔
چیف سیکرٹری نے عمل آوری ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ بمنہ میں 500بستروں والے پیڈیاٹرک ہسپتال کا بقیہ حصہ فوری طور پر محکمہ کے حوالے کرے ۔ اُنہوں نے لعل دید ہسپتال میں تعمیر کئے گئے اِضافی بلاک کی صورتحال کا بھی جائزہ یا جس کے لئے سپر سٹرکچر کے ڈیزائن کی جانچ آئی آئی ٹی دہلی سے کی جانی تھی۔
میٹنگ میں جن دیگر پروجیکٹوں کا جائز لیا گیا ان میں نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی ( این آئی ایف ٹی ) اور جموں میں جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی کمپلیکس شامل ہیں ۔ چیف سیکرٹری کو بتایا گیا کہ ان پروجیکٹوں پر کام شدو مد سے جاری ہے اور دی گئی آخری تاریخ تک مکمل ہوجائیں گے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img