جموں، یکم جون : جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ علاقے میں ایک سپیشل پولیس افسر(ایس پی او) کی پر اسرار حالت میں لاش بر آمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بھدرواہ کے ڈرافر علاقے میں گذشتہ شام ایک ایس پی او کی لاش بر آمد کی گئی۔
متوفی ایس پی او کی شناخت سبھاش چندر کے بطور ہوئی ہے۔
اہلخانہ کا الزام ہے کہ ان کا کسی نے قتل کیا ہے۔
متوفی کے والد کا کہنا ہے: ’اس نے گذشتہ رات گھر والوں کو فون پر کھانا تیار رکھنے کو کہا تھا لیکن اس کے پندرہ منٹ بعد ساڑھے نو بجے اس کی لاش بر آمد کی گئی‘۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
یو این آئی





