بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

لفٹینٹ گورنر نے سرینگر میں اینٹی کرپشن بیورو ہیڈ کوارٹر کے اضافی دفتر بلاک کا افتتاح کیا

سرینگر :لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج سرینگر میں اینٹی کرپشن بیورو ہیڈ کوارٹر کے اضافی آفس بلاک کا افتتاح کیا ۔
اس موقع پر اینٹی کرپشن بیورو کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ نئی عمارت نہ صرف اے سی بی کے کام کرنے کیلئے بنیادی ڈھانچے کی جگہ کا اضافہ کرے گی بلکہ بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کیلئے یو ٹی حکومت کے عزم کو بھی ظاہر کرتی ہے ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ اینٹی کرپشن بیورو بدعنوانی سے متعلق معاملات کی روک تھام اور تحقیقات اور گورننس کے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کی لعنت سے موثر طریقے سے نمٹنے کیلئے مختلف اقدامات اٹھانے کیلئے انتھک کام کر رہا ہے ۔
شکایات کے ازالے اور بچاو¿ کے طریقہ کار نے بدعنوانی کو روکنے کیلئے چوکسی کے کام میں ایک نئی جہت کا اضافہ کیا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ سترک ناگرک ایپلی کیشن اور ڈپارٹمنٹل ویجی لینس آفیسرز پورٹل جیسے اقدامات تمام اسٹیک ہولڈرز تک معلومات کی موثر اور صحیح ترسیل میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور ان سے چوکسی کے کام کو بہتر بنایا گیا ہے ۔
مزید براں ویجی لینس کلیئرنس آن لائین ہو گئی ہے جس میں جی اے ڈی /اے سی بی نے جون 2021 سے اب تک 30000 سے زیادہ ویجی لینس کلیئرنس جاری کئے ہیں ۔
لفٹینٹ گورنر نے انسداد بدعنوانی بیورو اور جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پر زور دیا کہ وہ جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے انسداد بدعنوانی کے اقدامات اور احتیاطی اقدامات کو اپنائیں اور بدعنوانی کے طریقوں کو روکنے کیلئے نئے معیارات قائم کرنے کیلئے باہمی تعاون سے کام کریں ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی جموں و کشمیر مسٹر دلباغ سنگھ نے ریکارڈ وقت میں کام مکمل کرنے پر پولیس کنسٹرکشن ڈویژن ( پی سی ڈی ) کے انجینئروں کی تعریف کی ۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکرٹری منوج کمار دویدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئی عمارت افرادی قوت ، انفراسٹرکچر اور آئی ٹی آلات کے لحاظ سے اینٹی کرپشن بیورو کو مضبوط بنانے کی کوششوں کی علامت ہے ۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بیورو آنند جین نے اے سی بی کے کام کاج اور نئی عمارت کی خصوصیات کے بارے میں بریفنگ دی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img