بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

عازمین حج کا سفر اہم اور حکومت کی ترجیح ہے۔وِجے کمار بِدھواری

سری نگر:کمشنر سیکرٹری حج و اَوقاف وِجے کمار بدھوری نے آج کہا کہ حج کا سفر اہم اور حکومت کی ترجیح ہے اور اُنہوں نے جموںوکشمیر حج کمیٹی سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کی خاطر اس برس کے لئے منتخب کئے گئے عازمین کو سعودی عرب روانگی کے دوران مناسب سہولیات فراہم کی جائیں۔
کمشنر سیکرٹری نے حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ رہائشی علاقوں سمیت حج ہاﺅس کمپلیکس کے اَندر اور اس کے اِرد گرد مناسب صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کو یقینی بنائیں۔
اُنہوں نے یہ ہدایات آج یہاں بمنہ میں واقع حج ہاﺅس کا دورہ کرتے ہوئے اور اِنتظامیہ کی طرف سے حج 2022ءکو خوش اَسلوبی سے اَنجام دینے کے لئے کئے گئے اِنتظامات کا جائزہ لینے کے دوران جاری کیں۔
دورے کے دوران کمشنر سیکرٹری حج و اَوقاف وِجے کمار بدھوری کے ہمراہ سپیشل سیکرٹری ریونیو کے کے سدھا اور اَنڈر سیکرٹری ریونیو مشتاق احمد بٹ بھی تھے۔
وِجے کمار بدھوری نے ریذیڈنشل کمپلیکس ، ڈیپارچر ہال ، ویکسی نیشن روم ، ہیلتھ سینٹر کا معائینہ کیا او رمتعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ حج کی روانگی کے بہتر او راحسن اِنعقاد کے لئے تمام مردوں اور مشینری کو متحرک کریں۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران سے کہا کہ وہ لائن ڈیپارٹمنٹوں سے قریبی تال میل کے ساتھ کام کریں اور تمام شعبوں جیسے استقبالیہ ، چیک اِن پوائنٹ ، ویکسی نیشن ، فارن ایکسچینج ، ب بورڈنگ کے مقامات او رہیلپ ڈیسک کے علاقوں میں رضاکاروں کی مناسب تعداد دستیاب رکھیں۔
اُنہوں نے سی اِی او کو ہدایت دی کہ ہر عازمین حج سے متعلق تمام معلومات ایس ایم ایس کے ذریعے حاصل کرے جس میں جموں وکشمیر یوٹی حکومت ، جدہ میں حج کمیٹی آف اِنڈیا کے قائم کردہ مراکز کے ہیلپ لائن نمبرات کے علاوہ فلائٹ شیڈول کی وسیع پیمانے پر تشہیر کرے۔
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے جانکاری دی کہ محکمہ کی طرف سے منتخب عازمین حج کی ویکسی نیشن اور لازمی آر ٹی پی سی آر کے لئے خاطر خواہ اِنتظامات کئے گے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ روانگی کے دوران عازمین کی مدد کے لئے محکمہ صحت سے وقف عملہ کی ایک ٹیم حج ہاﺅس میں موجود رہے گی۔
اِس سے قبل سی اِی او ، جموںوکشمیر حج کمیٹی ڈاکٹر عبدالسلام نے کمشنر سیکرٹری کو حج ہاﺅس میں دستیاب اِنتظامات اور سہولیات کے بارے میں جانکاری دی ۔ اُنہوں نے کہا کہ عازمین کی آرام دہ قیام او رروانگی کے لئے تمام اِنتظامات بشمول عازمین کو ائیر پورٹ تک لے جانے کے لئے پیشگی اِنتظامات کئے گئے ہیں۔اِس برس 5,902 اَفراد جن میں جموںوکشمیر سے 5,700 اور لداخ سے 202 اَفراد حج کا مقد س فریضہ اَدا کرنے کے لئے جارہے ہیں جن کے لئے 5 جون 2022ءسے پروازیں شروع کی جارہی ہےں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img