بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

آج تک کوئی جیل نہیں گیا

خبر سن کر حیرانی نہیں ہوئی کہ سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کو انفوسیمنٹ ڈرایکٹر یٹ نے نوٹس نکالی اور حاضر ہونے کا حکم جاری کیا ۔

اس سے قبل بھی اُنکے خلاف اس طرح کے مقدمات درج کئے گئے اور پوچھ گچھ کی گئی لیکن ہر بار اُنہیں عزت وحفاظت کےساتھ پھر گھر لایا گیا ۔

جموںوکشمیر کا جہاں تک تعلق ہے یہاں کے 80فیصد سیاستدانو ں اور بیروکریٹوں نے لوٹ کھسوٹ مچا کر اربوں روپے مالیت کے اثاثے جمع کئے ہیں لیکن پھر کیا ہوا ؟

موجودہ مرکزی سرکار نے وجود میں آتے ہی بڑے بڑے دعویٰ کئے کہ ہم صاف وشفا ف انتظامیہ فراہم کرینگے اور ایسے لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی، جنہوں نے سرکاری خزانے کو مختلف طریقوں سے لوٹ لیا ۔

ریڈیو ،ٹیلی ویژن اور اسطرح کے درجنوں مرکزی ادارے ہیں جن میں گذشتہ 3دہائیوں کے دوران لوگ ارب پتی بن گئے ۔کبھی سی بی آئی کبھی این آئی اے اور کبھی انفورسیمنٹ محکمے نے ان لوگوں کو خبردار کیا ،تاہم کسی بھی لیڈر ،بیوروکریٹ یا بڑے پیمانے پر لوٹ کھسوٹ کرنے والے کسی بھی شخص کو جیل نہیں بھیجا گیا ۔

لہٰذا فاروق عبد اللہ کو بھی بس رعب داب کیا جا رہا ہے۔ باقی کچھ نہیں جہلم کے کنارے راہی یہی کچھ دیکھتا اور محسوس کرتا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img