جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

ٹریفک حادثات

روز پیش آرہے ٹریفک حادثات کی وجہ سے نہ صرف انسانی جانیں تلف ہو رہی ہیں بلکہ لاکھوں کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے جو کہ واقعی افسوسناک اور تشویشناک صورتحال پید ا کررہی ہے ۔

گذشتہ 3دنوں کے دوران دودرجن افراد مختلف ٹریفک حادثات میں ازجا ن ہو گئے ہیں جن میں فوجی اہلکار ،سیاح اور مقامی لوگ شامل ہیں ۔

زوجلاپاس ،لداخ ،راجوری ،اننت ناگ اور بارہمولہ میں بھی کئی لوگ ٹریفک حادثات کے شکار ہو گئے ۔ان حادثات پر جہاں سیاسی ،سماجی اور حکومتی حلقوں سے وابستہ لوگوں نے افسوس کا اظہار کیا اور ازجان ہوئے افراد کے لواحقین کی دھارس بندھائی ،لیکن اس سے ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہیں جائے گا اور نہ ہی وہ لوگ واپس آسکتے ہیں جن کی جان چلی گئی ۔بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات میں جموں وکشمیر اور لداخ سرفہرست ہے ۔

اسکی بنیادی وجوہات کا جہاں تک تعلق ہے ،غلط ڈرائیورنگ ،سڑکوں کی تنگ دامانی اور نشہ آور چیزوں کا استعمال کرنا ہے ۔

مگر اس سے بڑھ کر ایک بات سب کو تسلیم کرنی پڑے گی کہ جموں وکشمیر اور لداخ ایک پہاڑی علاقہ ہے جہاں اکثر علاقوں تک پہنچنے کیلئے دشوارگذار پہاڑوں سے گذرنا پڑ رہا ہے۔

جہاں تک باہر کے ڈرائیور حضرات کا تعلق ہے وہ حسب معمول گاڑیاں تیز رفتاری سے چلاتے ہیں کیونکہ اُن کے علاقے میدانی ہیں جہاں زیادہ ترپہاڑ نظر نہیں آرہے ہیں اور وہاں سڑکوں کی اچھی خاصی کشادگی بھی ہے اور اسطرح تیز رفتاری کی صورت میں زیادہ حادثات نہیں ہو رہے ہیں جب وہ سیر وتفریح یا کسی اور کام کیلئے جموں وکشمیر وارد ہوتے ہیں وہ تیز رفتاری کےساتھ گاڑیاں چلاتے ہیں جس وجہ سے حادثات پیش آرہے ہیں ۔

یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران جو سڑک حادثات پیش آئے ہیں ،اُن گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات باہر کے تھے ۔

سرکار کی ذمہ داری بن جاتی ہے کہ وہ بیرونی ریاستوں سے یہاں آرہے ڈرائیور حضرات کو پٹھان کورٹ سے داخل ہوتے ہی سمجھانا چاہیے کہ اب آپ لوگ پہاڑی علاقوں میں داخل ہورہے ہیں، لہٰذا آپ گاڑی بہتر ڈھنگ سے بغیر کسی تیز رفتاری سے چلائےں اور جہاں سڑکوں کی تنگ دامانی نظر آرہی ہے ،وہاں کشادگی کاانتظام کریں اور ٹریفک پولیس کو متحرک رہنا چاہیے کہ جہاں کہیں بھی کوئی ڈرائیور نشہ استعمال کرتا ہوئے گاڑی چلاتے ہوئے پایا جائے ، اُسکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

تب جا کر یہ ممکن ہے کہ بڑھتے ہوئے ان ٹریفک حادثات سے نجات مل پائے گی جو واقعی ایک سنگین رُخ اختیار کر چکا ہے اور مال وجان کا بہت زیادہ نقصا ن ہو رہا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img