جمعہ, نومبر ۱۴, ۲۰۲۵
4.7 C
Srinagar

بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون کوواپس جانے پرمجبورکیا

گورداسپور، 28 مئی : بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پاکستانی اسمگلروں کی مذموم حرکتوں کو ناکام بناتے ہوئے جمعہ کودیر رات پاکستان کی طرف سے آنے والے ایک ڈرون پر فائرنگ کی اور اسے بھاگنے پر مجبور کردیا۔

بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے ہفتہ کو بتایا کہ 58 بٹالین کے اہلکار بی او پی دورنگلہ علاقے میں گشت پر تھے۔ اس دوران انہوں نے پاکستان کی طرف سے ہندوستانی حدود میں داخل ہورہے ایک ڈرون کی آوازسنائی دی۔ چوکس جوانوں نے پانچ راؤنڈ فائر کیے، جس سے ڈرون واپس پاکستان کی طرف چلاگیا۔
انہوں نے بتایا کہ 400 میٹر کی بلندی پر اڑنے والے ڈرون کی موومنٹ تقریباً پانچ منٹ تھی۔ دیر رات جمعہ تا ہفتہ کی درمیانی شب 2:20 بتائی جا رہی ہے۔ پاکستان کی مذموم سرگرمیوں سے ہیڈ کوارٹر کے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان ڈرون کے ذریعے اسلحہ اور منشیات مسلسل بھیج رہا ہے۔ تازہ ترین معاملہ گورداسپور کے علاقے دورنگلا میں سامنے آیا ہے جہاں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پاکستان سے ایک ڈرون بھارتی علاقے میں بھیجا گیا۔ اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پنجاب کا ماحول خراب کرنے کے لیے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ڈرون کے ذریعے اسلحہ بھیجنا چاہتی ہے۔ یہ بات کئی بار سامنے آ چکی ہے اور اس نیٹ ورک کوتباہ بھی کیا چکا ہے۔
بارڈر سیکیورٹی فورس اور پنجاب پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے ہفتے کی صبح 5 بجے سے سرحد کے قریب واقع گاؤں میں تلاشی مہم شروع کی۔ ابھی تک کسی بھی قسم کی کوئی چیزسامنے نہیں آئی ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img