جمعہ, نومبر ۱۴, ۲۰۲۵
3.1 C
Srinagar

منوج سنہا نے اوڑی پہنچ کر مہلوک پولیس اہلکار مدثر شیخ کے اہلخانہ سے ملاقات کی

سری نگر، 28 مئی : جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ہفتے کے روز شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی پہنچے اور وہاں چار روز قبل ایک انکاؤنٹر کے دوران جان بحق ہونے والے پولیس اہلکار مدثر شیخ کے اہلخانہ سے ملاقی ہوئے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے مہلوک پولیس اہلکار کے والدین و دیگر اہلخانہ کو تعزیت پیش کی۔اس موقع پر ضلع کے دیگر اعلیٰ عہدیدارن بھی ان کے ہمراہ تھے۔
بتادیں کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں 25 مئی کو ایک انکاؤنٹر کے دوران مدثر شیخ نامی پولیس اہلکار جان بحق ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق اس انکاؤنٹر میں جیش محمد نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ تین پاکستانی جنگجو مارے گئے تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img