سری نگر،26 مئی :جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے شہر ہ آفاق جھیل ڈل میں تیز آندھی کے بیچ متعدد سیاحوں کو محفوظ مقامات کی اور منتقل کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سہ پہر کے بعد سری نگر میں موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی تیز آندھی چلی ۔
انہوں نے بتایاکہ تیز آندھی کے دوران متعدد سیاح جھیل ڈل میں شکارا کا مزہ لے رہے تھے جس دوران وہ پھنس کر رہ گئے ۔
اُن کے مطابق ایس ڈی آر ایف اور قیو آر ٹی ٹیموں نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران تیز آندھی میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو محفوظ مقامات کی اور منتقل کیا گیا۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک جھیل ڈل میں ریسکیو آپریشن جاری تھا۔
یو این آئی





