بدھ, نومبر ۱۲, ۲۰۲۵
15.6 C
Srinagar

صورہ سری نگر اور اونتی پورہ میں شبانہ تصادم آرائیوں کے دوران 4 ملی ٹینٹ ہلاک : آئی جی کشمیر

سری نگر،27 مئی : جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے صورہ علاقے میں شبانہ تصادم آرائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے حال ہی میں ملی ٹینٹ صفوں میں شمولیت اختیار کرنے والے 2 ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا۔

دریں اثنا اونتی پورہ میں میں بھی سیکورٹی فورسز کے ساتھ رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ میں 2 ملی ٹینٹ مارے گئے۔
آئی جی کشمیر نے بتایا کہ سری نگر اور اونتی پورہ میں تصادم آرائیوں کے دوران مارے گئے چار ملی ٹینٹوں نے حال ہی میں ملی ٹینٹ صفوں میں شمولیت اختیا رکی تھی۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد درمیانی شب کو سری نگر کے صورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔
اُن کے مطابق سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
موصوف ترجمان کے مطابق مارے گئے ملی ٹینٹوں کی شناخت شاکر احمد وازہ اور آفرین آفتاب ملک کے بطور ہوئی ہے اور انہوں نے حال ہی میں ملی ٹینٹ تنظیموں میں شمولیت اختیا ر کی تھی۔
دریں اثنا اونتی پورہ میں جمعرات دیر شام سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم چھڑ گیا جس کے بعد فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستے سیل کئے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img