بدھ, نومبر ۱۲, ۲۰۲۵
12 C
Srinagar

سری نگر میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا

سری نگر،26 مئی: یوں تو وادی کے اطرا ف و اکناف میں چوری کی وارداتیں رونما ہونے کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب نقب زن خدا کے گھر یعنی مساجد کو بھی نہیں بخش رہے ہیں۔

یو این آئی اردو کے سری نگر آفس پر آئے ہوئے ایک وفد نے بتایا کہ گزشتہ دنوں سری نگر میں مسجد حسین میں چوری کی واردات رونما ہوئی جس دوران نقب زنوں نے مسجد شریف سے قیمتی اشیاءچرا لی ۔
انہوں نے بتایا کہ چوری کی واردات رونما ہونے کے بعد پولیس تھانہ صدر میں رپورٹ درج کی گئی اور پولیس ٹیم نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور وہاں سے ثبوت بھی جمع کئے۔
مذکورہ وفد نے بتایا کہ وزیر باغ ، نٹی پورہ اور اُس کے ملحقہ علاقوں کی مساجد میں بھی گزشتہ کئی دنوں سے چوری کی وارداتیں رونما ہوئی ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ خدا کے گھر میں چوری کی واردات انجام دینے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے ۔
مقامی لوگوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مساجد میں چوری کی وارداتیں رونما ہونے کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ملوثین کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img