بدھ, نومبر ۱۲, ۲۰۲۵
12 C
Srinagar

کپواڑہ تصادم : زخمی فوجی پورٹر زندگی کی جنگ ہار گیا

سری نگر،26 مئی:سرحدی ضلع کپواڑہ کے جمہ گنڈ علاقے میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم میں ایک فوجی پورٹر زخمی ہوا تھا جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوجی پورٹر جس کی شناخت عبدالطیف میر ولد مجید میر ساکن کچی بان جمہ گنڈ کے بطور ہوئی ہے تصادم کے دوران زخمی ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی فوجی پورٹر کو علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم کچھ گھنٹوں تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ چل بسا
بتادیں کہ جمہ گنڈ کپواڑہ میں سیکورٹی فورسز نے تین عدم شناخت ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img