جموں:کمشنر سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی اور پنچائتی راج مندیپ کور نے آج ضلع جموں کے بلاک مڑھ کی گرام پنچائت دھتریال میں سوچھ بھارت مشن ۔ گرامین کے تحت تعمیر کئے گئے گوبردھن پلانٹ کا افتتاح کیا ۔
تقریب کے دوران ڈائریکٹر رورل سینی ٹیشن ایس چرندیپ سنگھ، چئیر مین بلاک ڈیولپمنٹ کونسل مڑھ، ڈی ڈی سی ممبر مڑھ ، ڈپٹی ڈائریکٹر دیہی صفائی جموں ، اے سی ڈی جموں ، ایس ڈی ایم مڑھ ، تحصیلدار مڑھ ، بی ڈی او مڑھ ، پی آر آئی اور گاو¿ں کے لوگ موجود تھے ۔
گوبردھن ، مویشیوں کے گوبر اور نامیاتی کچرے کے محفوظ انتظام سے متعلق ایک جن اندولن کو سوچھ بھارت مشن گرامین فیز II کے تحت قومی ترجیحی پروگرام کے طور پر آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔ گوبردھن کا مقصد مویشیوں کے گوبر اور بائیو ڈیگریڈیبل کچرے کے موثر طریقے سے انتظام کرنے میں مدد کرنا ہے ۔ یہ دیہاتوں کو اپنے فضلے کو دولت میں تبدیل کرنے ، ماحولیاتی صفائی کو بہتر بنانے اور ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریوں کو روکنے میں بھی مدد کرتا ہے ۔ یہ منصوبہ فلوٹنگ ڈرم ماڈل پر مبنی ہے اور اس پر 14 لاکھ روپے کی لاگت سے عملدرآمد کیا گیا ہے جسے چودھویں مالی کمیشن کے ساتھ ایس بی ایم ۔ جی کے ذریعے فنڈ کیا گیا ہے ۔ ایچ ڈی پی ای پائپس کے ذریعے 20 گھرانوں کو پلانٹ سے جوڑا گیا ہے ۔ آس پاس کے آنگن واڑی مراکز کے ساتھ ساتھ اسکولوں کو بھی پروجیکٹ سے جوڑا جائے گا ۔
افتتاح کے بعد تمام معززین کو گوبردھن پلانٹ کے فوائد کے بارے میں عام لوگوں کو واقف کروایا گیا ۔ کمشنر /سیکرٹری نے گوبردھن سے فراہم کردہ گیس پر کام کرتے ہوئے چولہا روشن کیا ۔
اسی طرح کے پروجیکٹ تمام اضلاع کے مختلف بلاکس کی دیگر پنچائتوں میں بھی بنائے جائیں گے ۔





