جموں:پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ( ایس ڈی ڈی ) ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر میں نئے آئی ٹی آئیز کھولنے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایس ڈی ڈی کے سینئر اَفسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ میں ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سدرشن کمار ، ایڈیشنل سیکرٹری ایس ڈی ڈی ،ایف اے اور سی اے او ایس ایس ڈی ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ) ایس ڈی ڈی ، جوائنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی آئی جموں / کشمیر ، پولی تکنیک کے تمام پرنسپل جموں / کشمیر ، آئی ٹی آئی کے تمام سپر اِنٹنڈنٹوں اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔آﺅٹ سٹیشن اَفسران نے بذریعہ آن لائن میٹنگ میں حصہ لیا ۔
میٹنگ میںموجودہ پولی تکنیک میں نئے آئی ٹی آئیز کھولنے کے لئے مختلف پہلوﺅں پر سیر حاصل بحث ہوئی ۔ میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ ان نئے آئی ٹی آئی میں تمام جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ کم سے کم دو یا تین کورسز شروع کئے جائیں ۔ اِن نئے آئی ٹی آئی میں جو کورسز پڑھائے جاسکتے ہیں ان میں ٹریڈ یعنی سی او پی اے ، الیکٹرانکس میکنیک ، ویلڈر پلمبر ، الیکٹریشن ، ڈرافٹ مین ( سول ) ، ڈرافٹس مین ( میکنیکل ) ڈیجیٹل فوٹو گرافی ، سلائی ٹیکنالوجی اور ڈریس میکنک ، فرنٹ آفس اسسٹنٹ وغیرہ شامل ہیں۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ یہ نئے آئی ٹی آئی خاص طور پر ان علاقوں پر مرکوز ہیں جہاں لوگوں کی مانگ او رمستقبل میں ہنرمندی کی تربیت کی گنجائش ہے۔
پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ حکومت نے اِن اِداروں سے بلاک سطح پر اعلیٰ معیار کی ہنر مندی کی تربیت تک رَسائی فراہم کی ہے تاکہ جموںوکشمیر یوٹی کے ہر بلاک کا احاطہ کیا جائے ۔ اُنہوں نے کہا کہ صنعت اور خدمت شعبے کے لئے ہنر مند اَفرادی قوت تیار کرنے کے لئے نئے آئی ٹی آئیز کا آغاز ، نوجوانوں کو کثیر سطحی ہنر کی تربیت فراہم کرنا تاکہ اِن کی ملازمت میں اِضافہ ہوسکے۔
پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ اَفسران سے کہا کہ وہ اِن عمارتوں کی فزیبلٹی کی نشاندہی کریں جہاں جموںوکشمیر یوٹی میں نئے آئی ٹی آئی کھولنے کے لئے کافی جگہ موجود ہے اور اِس سلسلے میں رِپورٹ متعلقہ سہ ماہی کو پیش کریں۔





