مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے پی ڈبلیو سی کی حتمی مشاورتی رِپورٹ کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے پی ڈبلیو سی کی حتمی مشاورتی رِپورٹ کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سر ی نگر:لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میںجموں وکشمیر کے پولی تکنیک اوراِنڈسٹریل ٹریننگ اِنسٹی چیویشنز( آئی ٹی آئی ) کی طرف سے پیش کردہ کورسوں کا پرائس واٹر ہاﺅس کو پرس ( پی ڈبلیو سی ) کی حتمی مشاورتی رِپورٹ کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ( ایس ڈی ڈی ) ڈاکٹر اَصغر حسن سامون ،پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم محکمہ روہت کنسل ، پرنسپل سیکرٹری سکولی تعلیم بی کے سنگھ ، سیکرٹری قبائلی امور اور مشن ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ مشن ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری ، ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی جے اینڈ کے ، محکمہ خزانہ کے نمائندے ، زرعی پیداوار اور بہبود کساناں محکمہ ، پولی تکنیک اور آئی ٹی آئی کے پرنسپلوں اور سپر اِنٹنڈنٹوں ،پی ڈبلیو سی کے نمائندے ، سٹیٹ انکیج منٹ آفیسر ، نیشنل سکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور متعلقہ محکموں کے دیگر اَفسران ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔
دورانِ میٹنگ مشیر راجیور ائے بھٹناگر نے پی ڈبلیو سی کے نمائندوں پر زور دیا کہ حتمی مشاورتی رِپورٹ میں جموںوکشمیر کے تمام ترجیحی شعبوں کی تفصیل پیش کرنی چاہیے او راِس طرح پورے جموںوکشمیر میں ان شعبوں سے متعلق ہر سکل کی ترقی کے لئے ایک مناسب منصوبہ آئی ٹی آئیز اور پولی تکنیک کالجوں کا معلوم کیا جاسکتا ہے۔اُنہوں نے پی ڈبلیو سی کے نمائندوں سے یہ بھی کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی کی صنعتی ترقی کے حوالے سے مستقبل کے پہلوﺅں کو ذہن میں رکھا جائے۔
مشیر موصوف نے پی ڈبلیو سی کے نمائندوں پر مزید زور دیا کہ اِس کنسلٹنسی رِپورٹ سے جموںوکشمیر کے تمام سکل اِنسٹی چیوٹ کی تربیت اور سر ٹیفکیشن کی مطابقت کو ظاہر کیا جانا چاہیے۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ مختلف صنعتی یونٹوں کی تجاویز کو بھی مد نظر رکھیں تاکہ مقامی صنعتوں کی ضروریات کے مطابق سکل اِنسٹی چیوٹ کو ترقی دی جاسکے۔
مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سروے کے کچھ دیگر بنیادی پہلوﺅں کا جائزہ لیتے ہوئے پی ڈبلیو سی کے نمائندوں سے کہا کہ کچھ آئی ٹی آئیز کو ایڈ واِنسڈ ٹریننگ سینٹروں میں تبدیلی کرنے کے اِمکانات کو بھی مکانو ٹرکس ، روبوٹکس ، مصنوعی ذہانت اور دیگر سکلوں میں دیکھنا چاہیے۔اُنہوں نے ان سے یہ بھی کہا کہ وہ نصاب میں ہنر مندی کے کورسو ں کو داخل کرنے کے حوالے سے این اِی پی ۔ 2020 ءکے مقاصد کو بھی مد نظر رکھیں۔
دورانِ میٹنگ روہت کنسل نے بات کرتے ہوئے پی ڈبلیو سی کے نمائندوں سے کہاکہ جموںوکشمیر میں کام کرنے والی صنعتوں کے حوالے سے سکل کی مخصوصیت کو اَنجام دیا جانا چاہیے تاکہ سکل ٹریڈس کو ان کی ضروریات کے مطابق ترقی دی جاسکے ۔
دورانِ میٹنگ پی ڈبلیو سی کے نمائندوں نے جموںوکشمیر میں سکل اِنسٹی چیوٹ کی بہتری کے لئے آرگنائزیشن کی طرف سے تیار کردہ کنسلٹنسی رِپورٹ کی پیش رفت پر تفصیلی پرزنٹیشن دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.