کشمیر :رواں برس ابتک 50 تصادم آرائیوں کے دوران 78 ملی ٹینٹ ہلاک : پولیس

کشمیر :رواں برس ابتک 50 تصادم آرائیوں کے دوران 78 ملی ٹینٹ ہلاک : پولیس

سری نگر،26 مئی:جموں وکشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ رواں برس ابتک سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم آرائیوں میں 78 ملی ٹینٹ مارے گئے جن میں 26 غیر ملکی شامل ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ اسی مدت کے دوران 43 ہابئیرڈ ملی ٹینٹوں کی بھی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔
پولیس کے ایک سینئر آفیسر کا کہنا ہے کہ رواں برس سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم آرائیوں میں 78ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے جبکہ اسی مدت کے دوران 43 ہابئیرڈ ملی ٹینٹوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مہلوکین میں 26 غیر ملکی ملی ٹینٹ بھی شامل ہیں۔
مذکورہ آفیسر کے مطابق سرگرم ملی ٹینٹوں اور اُن کے مدد گاروں کے خلاف چلائے جارہے آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شمالی کشمیر میں دو دنوں کے دوران چھ ملی ٹینٹ مارے گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی اپنی جان گنوا بیٹھا۔اُن کے مطابق مہلوکین میں کئی ایسے کمانڈر بھی شامل ہیں جو سیکورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھے۔
دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے پوری وادی میں ہیومن انٹیلی جنس کو مضبوط کیا ہے جس وجہ سے سیکورٹی فورسز کو کامیابیاں مل رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق جنوبی ،شمالی اور وسطی کشمیر میں سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں جبکہ مشتبہ افراد پر بھی خصوصی نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.