شوپیاں میں زہریلے کیمیکل سے چار ہزا رمچھلیاں ہلاک، پولیس نے کیس درج کیا

شوپیاں میں زہریلے کیمیکل سے چار ہزا رمچھلیاں ہلاک، پولیس نے کیس درج کیا

سری نگر،26 مئی:جنوبی ضلع شوپیاں کے نارہ پورہ علاقے میں نامعلوم افراد نے مچھلی فارم میں بلیچنگ پاوڈر ڈال دیا جس وجہ سے فارم میں موجود چار ہزار سے زائد مچھلیاں ہلاک ہو گئیں۔

ہلال احمد جو کہ اس مچھلی فارم کے مالک ہیں کے نزدیکی رشتہ دار عادل احمد نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ بدھ کی سہ پہر کو مچھلی فارم میں نامعلوم افراد نے زہریلہ کیمیکل ملا دیا جس وجہ سے فارم میں موجود چار ہزار سے زائد مچھلیاں بیک وقت ہلاک ہو گئیں۔انہوں نے بتایا کہ چونکہ فارم ہلال احمد کے گھر کے صحن میں ہی موجود ہے، بدھ کی سہ پہر کو وہ گھر کے اندرچلا گیا اورپانچ منٹ کے بعد جب وہ رہائشی مکان سے باہر آیا تو اُس کے پیروں تلے اُس وقت زمین کھسک گئی جب اُس نے فارم میں موجود مچھلیوں کو مردہ پایا ۔
اُن کے مطابق محکمہ فشریز کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم نے مچھلی فارم کا معائنہ کیا اور وہاں سے سیمپل اُٹھانے کے بعد ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ فارم میں بلیچنگ پاوڈر کا استعمال کیا گیا ہے جس وجہ سے مچھلیاں دم گھٹنے سے ہلاک ہوئیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ سات سے آٹھ لاکھ روپیہ کا نقصان ہوا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.