بارہمولہ میں مسلح تصادم میں تین عسکریت پسند اور پولیس اہلکار ہلاک: آئی جی پی کشمیر

بارہمولہ میں مسلح تصادم میں تین عسکریت پسند اور پولیس اہلکار ہلاک: آئی جی پی کشمیر

سری نگر/ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں بدھ کو سیکورٹی فورسز اور جنگجوو¿ں کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
ایک پولیس ترجمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ کے کریری علاقے میں نجی بٹ کراسنگ پر انکاو¿نٹر شروع ہوا۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور فوج کام پر لگے ہوئے ہیں۔قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے بدھ کی صبح بارہمولہ کے کریری علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوو¿ں نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔ادھرحکام نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے کریری علاقے میں بدھ کو ایک شدید گولی باری میں تین پاکستانی عسکریت پسند اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔کشمیر پولیس زون نے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ میںلکھا، "تین پاکستانی عسکریت پسند مارے گئے۔ اس موقع پر ہونے والے تصادم میں JKP کا ایک اہلکار بھی ہلاک ہوا، اسلحہ اور گولہ بارود سمیت مجرمانہ مواد برآمد ہوا۔ مزید تفصیلات آگے آئیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.