پیر, نومبر ۱۰, ۲۰۲۵
7 C
Srinagar

اپنوں کی مہربانیاں

یہ محاورہ مشہو ر ہے کہ اپنا بیدی لنکا ڈھائے ۔یعنی دشمن سے زیادہ نقصان اپناخاص آدمی پہنچا دیتا ہے کیونکہ ہر انسان دشمن پر نظر جمائے رہتا ہے کہ وہ کب کیا حرکت کرے گا ،اسکے برعکس اپنے خاص دوست نمادشمن کی جانب کوئی توجہ نہیں دیتا ہے ۔

بات یاد آگئی جموں وکشمیر میں جاری صورتحال کی ،یہاں ہر انسان یہ کہہ رہا ہے کہ انتظامی افسران ڈھنگ سے کوئی کام نہیں کر رہے ہیں ۔

چپراسی سے اعلیٰ افسر تک سب لوگ جی حضوری سے کام لیکر رام نام کی لوٹ میں مصروف ہیں جبکہ سرینگر سے دہلی تک سب ان باتوں سے بے خبر ہیں کہ زمینی صورتحال پر جان بوجھ کر حکومت وقت کو بدنام کیا جا رہا ہے ۔

غلط اطلاعات فراہم کئے جاتے ،غلط طریقہ کار عملایا جا رہا ہے اور دشمن بے حد خوش ہے کہ اُسکا کام ملک کے رہنے والے اپنے ہی لوگ انجام دے رہے ہیں ،وہ ہر صبح وشام یہ دُعا کرتے ہیں کہ ہمارے ان جیسے افسران اور ملازمین کو اللہ پاک د ن دوگنی اور رات چگنی ترقی دے ،قدمن مدد اور صحت سلامتی عطا کریں کیونکہ بہترڈھنگ سے دشمن کا کام انجام دے رہے ہیں اور ہم جہلم کے کنارے سب کچھ دیکھ رہے ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img