ملی ٹینٹوں نے انسانیت کی سبھی حدوں کو پھلانگ کر نو سالہ بچی پر فائرنگ کی : آئی جی کشمیر

ملی ٹینٹوں نے انسانیت کی سبھی حدوں کو پھلانگ کر نو سالہ بچی پر فائرنگ کی : آئی جی کشمیر
سری نگر، 24 مئی: انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے منگل کے روز بتایا کہ آنچار صورہ میں پولیس اہلکار کی ہلاکت میں ملوث ملی ٹینٹوں کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں نے آج انسانیت کی سبھی حدوں کو پھلانگ کر ایک نو سالہ بچی پر بھی فائرنگ جو ناقابل برداشت ہے۔
پولیس لائنز سری نگر میں آنچار صورہ میں ملی ٹینٹوں کے حملے میں از جان ہوئے پولیس کانسٹیبل سیف ا للہ کی تعزیتی گلباری تقریب منعقد ہوئی جس میں آئی جی کشمیر، ڈپٹی کمشنر سری نگر اعجاز اسد اور دیگر سینئر آفیسران نے شرکت کی۔
آئی جی کشمیر نے ترنگے سے لپٹے مہلوک پولیس اہلکار کی جسد خاکی پر پھول نچھاور کئے اور اُنہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔
تعزیتی گلباری تقریب کے بعد حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ آنچارصورہ میں ملی ٹینٹوں نے پولیس اہلکار سیف اللہ قادری پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکا۔
انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں نے انسانیت کی سبھی حدوں کو پھلانگ کر پولیس اہلکار کی نو سالہ بچی پر بھی فائرنگ کی جس وجہ سے وہ بھی زخمی ہوئی تاہم اُس کی حالت قدرے بہتر ہے۔
آئی جی کشمیر نے بتایا کہ حملے میں ملوث ملی ٹینٹوں کی بہت جلد شناخت کرکے اُنہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
سری نگر میں پچھلے ایک مہینے سے دو پولیس اہلکار وں پر حملہ ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں آئی جی کشمیر نے بتایا کہ جوبھی ملوث ہوگا اُس کو بخشا نہیں جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینٹ رخصت پر گھر جانے والے پولیس اور فوجی اہلکاروں پرحملے کر رہے ہیں ۔
آئی جی کشمیر نے بتایا کہ آنچار صورہ میں پولیس اہلکارکی بچی پر حملے کی سبھی ذی عزت شہریوں ، سیول سوسائٹیز یہاں تک کہ ملی ٹینٹوں کے گھر والوں کو بھی مذمت کرنی چاہئے ۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.