سنگم حادثے میں جواں سال نوجوان از جان

سنگم حادثے میں جواں سال نوجوان از جان

سری نگر، 24 مئی: جنوبی کشمیر کے سنگم علاقے میں منگل کے روز موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں 23 سالہ نوجوان برسر موقع ہی از جان ہوا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ موٹر سائیکل زیر نمبر (JK02BE-7030)جو کہ یاسر احمد ڈار ولد منظور احمد ڈار ساکن نائنہ بٹہ پورہ پلوامہ چلا رہا تھا تلہ کھن کراسنگ کے نزدیک بائیک پر قابو نہ رکھ سکا اور پہلے ڈیوڈر کے ساتھ جاٹکرا جس کے بعد اُس کی ٹکر ٹویرا گاڑی کے ساتھ ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں 23 سالہ موٹر سائیکل سوار شدید طورپر زخمی ہوا، اگر چہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی نوجوان کو سب ضلع ہسپتال بجبہاڑہ پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
اُن کے مطابق قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی جبکہ اس سلسلے میں پولیس نے ایک کیس بھی درج کیا۔
دریں اثنا جونہی جواں سال نوجوان کی لاش اُس کے آبائی گھر پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا اور ہر سو رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.