ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
23.7 C
Srinagar

وزیر مملکت کرشن پال گُرجر کا سانبہ کا دورہ ، ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیا ، عوامی شکایات کو سُنا جموں کشمیر کے ترقیاتی پروفائل کو تبدیل کرنے کیلئے وزیر اعظم کے عزم کا اعادہ کیا

سانبہ :بجلی اور بڑی صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت کرشن پال گُرجر نے جموں و کشمیر میں عوامی رسائی کے مرکزی حکومت کے اقدام کے ایک حصے کے طور پر سرحدی ضلع سانبہ کا دورہ کیا اور عوامی شکایات سُننے کے علاوہ ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائیزہ لیا ۔
مرکزی وزیر جو سانبہ کے دو روزہ دورے پر ہیں ، نے بگوٹہ گاو¿ں کا دورہ کیا ۔ جہاں انہوں نے عوامی نمائندوں کے ساتھ مکمل بات چیت کی ۔ انہوں نے پاور گرڈ اسٹیشن ، سڈکو ، سانبہ کے کام کاج کا بھی معائینہ کیا ۔
ان کے ساتھ ضلع ترقیاتی کونسل کے چئیر مین کیشو دت شرما ، ڈپٹی کمشنر سانبہ انورادھا گپتا اور دیگر سینئر افسران بھی تھے ۔
مرکزی وزیر مملکت نے جموں و کشمیر کے ترقیاتی پروفائل کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے مرکزی حکومت کے اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے دائدہ کو یقینی بناتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی باقاعدہ تشخیص اور جائیزہ لینے پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ اس سلسلے میں جموں و کشمیر یو ٹی کیلئے مرکزی حکومت کے نمائندوں کے ہائی پروفائل ٹور پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں ۔
مرکزی وزیر نے متعدد انقلابی اقدامات کے ذریعے جموں و کشمیر کے ترقیاتی پروفائل کو تبدیل کرنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کے عزم کو دوہراتے ہوئے کہا ” مرکز اور یو ٹی حکومت کے درمیان مضبوط تعاون تمام ترقیاتی محاذوں پر ٹھوس نتائج دے رہا ہے “ ۔
اس سے قبل وزیر مملکت نے ممبر پارلیمنٹ جگل کشور شرما کے ساتھ بگوٹہ گاو¿ں کا دورہ کیا اور حب الوطنی کے نعروں کے درمیان ایم وی سی برگیڈئیر راجندر سنگھ جموال کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔
وزیر مملکت نے پرایمری ہیلتھ سنٹر کی عمارت راہیا پر نبارڈ کے تحت 2.00 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے جاری تعمیراتی کام کا معائینہ کیا ۔
انہوں نے برگیڈئیر راجندر سنگھ میموریل پارک کے قریب مقامی تالاب پر کئے جانے والے بحالی کے کاموں کا بھی جائیزہ لیا ۔
کرشن پال گُرجر نے ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ممبران ، بلاک ڈیولپمنٹ کونسل ممبران ، کونسلرز اربن لوکل باڈیز اور مقامی نوجوانوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی ۔
انہوں نےشرکاءکو یقین دلایا کہ ان کے پیش کردہ تمام مسائل اور خدشات کو جلد از جلد حل کرنے کیلئے متعلقہ وزارتوں کے ساتھ اٹھایا جائے گا ۔
انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کیلئے 12000 کروڑ روپے فی ڈویژن 6 ہزار کروڑ روپے بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کیلئے مناسب بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے علاوہ چوری کوروکنے اور مجموعی تکنیکی اور تجارتی ( اے ٹی اینڈ سی ) نقصانات کو کم کرنے کیلئے منظوری دی ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img