تحریر:شوکت ساحل
چیزوں کو ٹالتے رہنا انسان کی فطرت ہوتی ہے، لیکن جو لوگ کامیاب ہوتے ہیں وہ ہمیشہ اس بات سے دور رہتے ہیں۔ ان کے لئے جس کام کو آنے والے کل پر چھوڑنا ممکن ہو پاتا ہے ، وہ آج کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔کاروبار چلانا کوئی مذاق نہیں ہوتا۔
ہو سکتا ہے آپ کو ای میل کے ساتھ ڈیل کرنا یا پھر ویب سائٹ کو مینج کرنا پسند نہ ہو لیکن بزنس کو چلانے کے لئے ہر کام میں دلچسپی ہونی انتہائی ضروری ہے۔
جب تک آپ کو اپنے کام سے منسلک چیزوں میں دلچسپی نہیں ہو گی، تب تک آپ کام کو ٹالتے رہیں گے۔
کام کو ٹالنے کی عادت آپ کے کاروبارپر منفی اثرات ڈالتی ہے اور آپ کو آپ کی منزل اور ٹارگیٹس سے دور لے جا سکتی ہے۔کوئی بھی شخص کامل نہیں ہوتا۔
ہر کسی سے غلطی ہو سکتی ہے، ہر کوئی کبھی نہ کبھی ناکام ہو سکتا ہے۔ لیکن ایک کامیاب انسان وہی ہوتا ہے جو اپنی ناکامیوں سے سیکھتے ہوئے آگے بڑھتا ہے۔
زندگی چاہے کتنی بار بھی گرائے، گر کر اٹھ جانے کا جنون ہی کامیابی کی سب سے بڑی نشان ہے اور اس کے لئے ضروری ہے خود کو کامل سمجھنے کی غلطی کبھی نہ کریں۔ کیونکہ خود کو کامل ظاہر کرنے کی غلطی میں آپ رسک کی زد میں آ سکتے ہیں۔
کئی بار ایسا ہوتا ہے، آپ کو وہ کام کرنا آتا بھی نہیں، جسے خود کامل ظاہر کرنے کے لئے آپ کو اپنے کندھوں پر اٹھا لیتے ہیں۔
ہمیشہ دوسرے سے سیکھنا چاہئے اور اپنی غلطیوں سے بھی۔ کبھی کبھی خود کو ایک دم ناسمجھ بنا کر دوسروں سے شروع سے سیکھنے کی کوشش کریں۔
کامیاب لوگ دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ہوتے ہیں۔ دوسروں کی کامیابی سے خود کے بزنس کے راستے میں آنے والی مشکلات کو حل کرنے کے طریقے سیکھ سکتے ہیں۔
آپ ان سے کامیاب ہونا تو سیکھ سکتے ہیں، لیکن ان کی طرح بننے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔
کیونکہ ہر شخص اپنے آپ میں دوسروں سے مختلف ہوتا ہے اور کسی کے جیسا بننے کی کوشش میں وہ اپنی حقیقی شخصیت کھونے لگتا ہے۔
دوسروں کو مثالی مانیں، لیکن ان سے اپنا تقابل کبھی نہ کریں۔ دوسرے تحریک لینے کے لئے ہوتے ہیں۔
جس دن سے آپ موازنہ کرنے لگیں گے اس دن سے ایک عجیب طرح کی مایوسی کو اپنے آس پاس پائیں گے۔
اگر آپ کو ہمیشہ کسی نہ کسی بات سے شکایت رہتی ہے، تو اپنی اس عادت کو خیربادکہہ دیں۔ ہمیشہ شکایت کرتے رہنے سے آپ صرف چیزوں کے منفی پہلوﺅں پر ہی توجہ دے پائیں گے۔
اس عادت کی وجہ سے آپ کبھی کسی کی تعریف نہیں کر سکتے۔ ایسے میں دوسرے لوگ کچھ وقت بعد آپ کا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں۔
اگر آپ کو کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو شکایت کرنے سے پہلے دوسروں کے امتیازات وخصوصیات پر توجہ دینا شروع کریں۔بازار تو ہمیشہ بکنے کے لئے تیار رہتا ہے۔
ہر دن وہاں پرانا کچھ پرانا ہوجاتا ہے اور کچھ نیاآتا ہے۔ لیکن ہر نئی چیز کے پیچھے بھاگنا اور اسے اپنی زندگی کا حصہ بنا لینا سمجھداری نہیں۔
جتنی زیادہ یہ بات گرہستی چلانے کے لئے لاگو ہوتی ہے اتنی ہی بزنس چلانے کے لئے بھی۔
چونکہ آپ ایک اسٹارٹپ میں کاروباری کا کردار ادا کر رہے ہیں، تو آپ کی ان عادات سے دور رہنے کی کوشش کریں، جو آپ کی جیب خالی کرنے کا کام کرتی ہیں۔اپنی عادات میں تبدیلی لائیں ۔





