جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
7.6 C
Srinagar

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے مختلف شعبوں کو مدد ملے گی: مودی

نئی دہلی، 21 مئی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہمیشہ حکومت کے لئے سب سے پہلے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے مختلف شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

مسٹر مودی نے ٹویٹ کیاکہ ‘لوگ ہمیشہ ہمارے لیے پہلے رہے ہیں۔ آج کے فیصلے کا مختلف شعبوں پر مثبت اثر پڑے گا، خاص طور پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست کٹوتی۔ اس سے ہمارے شہریوں کو راحت ملے گی اور ان کی زندگی آسان ہو جائے گی۔ ,
اجولا اسکیم کے تحت گھریلو گیس کنکشن کے ساتھ سلنڈر پر 200 روپے کی سبسڈی کے اعلان پر انہوں نے کہاکہ "اجولا نے کروڑوں ہندوستانیوں، خاص طور پر خواتین کی مدد کی ہے۔ اس پر سبسڈی دینے کے آج کے اعلان سے غریب خاندانوں کو بڑی راحت ملے گی۔ ,
واضح رہے کہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ حکومت پٹرول پر 8 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 6 روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی کم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پٹرول کی قیمت میں 9.5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کی کمی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے حکومت کو سالانہ ایک لاکھ کروڑ روپے کا ریونیو نقصان ہوگا۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img