بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.7 C
Srinagar

تباہی کا سامان

موجودہ زمانے میں سوشل میڈیا پلیٹ فار م ایک خطرناک ہتھیار کے طور پر بہ آسانی استعمال ہو سکتا ہے۔

اس پلیٹ فارم سے تباہی بھی پھیل سکتی ہے اور انسانی بہتری بھی ممکن بن سکتی ہے ۔مشاہدے میں آرہا ہے کہ آج کل لوگ صرف غلط پوسٹ اور غیر اخلاقی ویڈیو زپسند کرتے ہیں ،ناچ گانے ،مسخری اور غیر ضروری پوسٹ لوگ زیادہ دیکھ رہے ہیں اور پسند کر رہے ہیں، اسکے برعکس اچھے پوسٹ ،ویڈیوز اور اطلاعات فراہم کرنی وا لی خبریں ،مراسلے اور مشوروں کی جانب بہت کم لوگ توجہ دے رہے ہیں۔

اس سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ اس معاشرے میں بگا ڑ پیدا ہو چکا ہے جو ملک کو مضبوط اور بہتر مستقبل کی جانب ہر گز نہیں لے سکتا ہے ۔

سرکار کو اس حوالے سے کوئی پالیسی ضرور مرتب کرنی چاہیے جس سے ایسے لوگوں کو کمزور کیا جائے جو معاشرے میں تباہی پھیلا رہے ہیں اور ملک ومعاشرے کو ہر صورت میں کمزور کررہے ہیں تاکہ تباہی رک سکے ۔

جہلم کے کنارے اہل دانش آپس میں یہی گفتگو کررہے تھے اور ہم نے قلم بند کیا تاکہ سند رہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img