ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
11.9 C
Srinagar

قاضی گنڈ حادثے میں مقامی شہری از جان

سری نگر،19 مئی : جنوبی ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈعلاقے میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی سہ پہر کو قاضی گنڈ میں ایک تیز رفتار ٹویرا گاڑی نے راہ چلتے معراج الدین ولد غلام نبی شاہ ساکن یار ہول بونی گام نامی شہری کو ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img