جموں:کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود شیتل نندا نے آج ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں پردھان منتری آدرش گرام یوجنا ( پی ایم اے جی وائی ) کے تحت جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ نظر ثانی شدہ منصوبہ بھی بنایا گیا۔
ابتداً کمشنر سیکرٹری نے متعلقہ اَفسران سے نظر ثانی شدہ منصوبہ اور پی ایم اے جی وائی کے تحت ترقیاتی کاموں کی عمل آوری کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔کمشنر سیکرٹری نے فلاحی سکیموں اور دیگر کاموں کا ضلع وار جائزہ لیا۔
اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے پوری لگن اور جذبے کے ساتھ کام کریں ۔ اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لئے فلاحی سکیموں پر توجہ دیں۔
میٹنگ میں متعلقہ محکموں کے سینئر اَفسران موجود تھے جبکہ صوبہ کشمیر کے اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔





