جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

پرنسپل سیکرٹری جل شکتی محکمہ نے جموں شہر میں پانی کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے تفصیلی دورہ کیا

جموں:پرنسپل سیکرٹری جل شکتی محکمہ اشوک کمار پرمار نے آج جموں شہر میں پانی کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹوں کا تفصیلی دورہ کیا۔
پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ چیف اِنجینئر جل شکتی ( پی ایچ اِی ) محکمہ جموں اِنجینئرمنیش بھٹ،سپر اِنٹنڈنگ اِنجینئر ہائیڈرولک سرکل جموں، سپر اِنٹنڈنگ میکنیکل رورل سرکل جموں، سپر اِنٹنڈنگ اِنجینئر پی ایچ اِی میکنیکل اَربن سرکل جموںاور جل شکتی ( پی ایچ اِی ) م حکمہ جموں کے دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔
دورے کے دوران پرنسپل سیکرٹری نے اِن پلانٹوں میں فلٹریشن کی سہولیت کا جائزہ لینے کے لئے سیٹلی ، دھونٹی اور بوریا میں فلٹریشن پلانٹوںکا معائینہ کیا۔چیف اِنجینئر پی ایچ اِی نے پرنسپل سیکرٹری کو اِن فلٹریشن پلانٹوں کے کام ، صلاحیت اور محکمہ کو ان فلٹریشن پلانٹوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو برقرار رکھنے میں درپیش مسائل کے بارے میں جانکاری دی ۔
پرنسپل سیکرٹری نے موقعہ پر ہی اِن فلٹریشن پلانٹوں کو بہتر بنانے اور بڑھانے کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایات دیں تاکہ اُنہیں نہ صرف ان کی بہترین صلاحیت تک پہنچایا جاسکے بلکہ جموںشہر کی مستقبل کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ان کی صلاحیت میں بھی اِضافہ ہوسکے۔
اُنہوں نے نگروٹہ میں جگتی ٹاﺅن شپ کی واٹر سپلائی سکیم کے خام پانی کے انٹیک ڈھانچے کا بھی دورہ کیا جسے مستقبل قریب میں محکمہ جل شکتی ( پی ایچ اِی ) سے سنبھالنے کی تجویز ہے ۔ اُنہیں چیف اِنجینئر پی ایچ اِی نے مطلع کیا کہ ریلیف آرگنائزیشن اور جل شکتی ( پی ایچ اِی ) ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ ٹیم موجودہ بنیادی ڈھانچہ کا جائزہ لینے کے عمل میں ہے جو جل شکتی ( پی ایچ اِی ) ڈیپارٹمنٹ کے زیر قبضہ ہے۔
پرنسپل سیکرٹری نے اِنجینئروں کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ اِس سکیم کا مکمل تکنیکی جائزہ لیا جائے تاکہ اس کی پائیداری اور بہتر کام کو یقینی بنایا جاسکے تاکہ کشمیر مائیگرنٹ کے لئے جگتی ٹاﺅن شپ کے مکینوں کو پانی کی مناسب فراہمی کی جاسکے۔
اُنہوں نے اِنجینئروں کو یہ بھی ہدایت جاری کہ کہ وہ گرمی کے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے بالخصوص پانی کی کمی والے علاقوں میں باقاعدگی سے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس کوششیں کریں۔
پرنسپل سیکرٹری نے اَفسران پر زور دیا کہ تمام شکایات کا وقت ضائع کئے بغیر فور ی توجہ دی جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img