ہر گز بہکا ے میں نہیں آسکتے

ہر گز بہکا ے میں نہیں آسکتے

کشمیری پنڈت نوجوان کی ہلاکت کے بعد جہاں اقلیتی طبقے میں خوف ودہشت پھیل چکی ہے وہیں سرکار اور انتظامیہ بھی اس حوالے سے کافی زیادہ فکر مند اور پریشان نظر آرہی ہے ۔

آخر ہوکیا رہا ہے ؟ کہ دن دھاڑے تحصیل آفس میں گھس کر وہاں تعینات ملازم کو گولی مار کر قتل کیاجاتا ہے ، اس ہلاکت پر سبھی سیاستدانوں نے اگر چہ دکھ وافسوس کا اظہار کیاہے اور سرکار نے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو چند دنوں میں تحقیقات کریگی ۔

سوال مذمت کرنے کا نہیں اور نہ ہی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا ہے ۔کیونکہ ایک مخصوص طبقے کے لوگوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے ، ان ہلاکتوں سے کیا حاصل ہونے والا ہے ۔

جہاں تک اہل وادی کا تعلق ہے وہ پوری طرح سے اب واقف ہوچکے ہیں کہ کون کیا کررہا ہے او رکون کس طرح کے واقعات سے بل واسطہ یا بلاواسطہ فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے ،ہاں یہاں کے لوگوں میں اگر کوئی کمی نظر آرہی ہے وہ یہی ہے کہ وہ ایک ساتھ ملکر ان ہلاکتوں کےخلاف سڑک پر نہیں آرہے ہیں تاکہ ان لوگوں کو یہ پتہ چلے کہ کشمیری عوام اب ہرگز بہکاے میں نہیں آسکتے ہیں ، جنہوں نے اس طرح کے حربے آزمانے کی کوششیں کی ہیں ۔جہلم کے کنارے لوگ ایک دوسرے سے اسی طرح کی گفتگو میں محو ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.