ڈاکٹر سامون نے کولگام کا دورہ کیا ، آئی ٹی آئی کالج چاولگام میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا طلباءاور فیکلٹی ممبران سے بات چیت کی

ڈاکٹر سامون نے کولگام کا دورہ کیا ، آئی ٹی آئی کالج چاولگام میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا طلباءاور فیکلٹی ممبران سے بات چیت کی

کولگام :اسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے آج آئی ٹی آئی کالجوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا اور کالج کے مختلف حصوں کا معائینہ کیا ۔
انہوں نے ان اداروں کے دوروں کے دوران آئی ٹی آئی اور پولی ٹیکنک کالجوں کے طلباءاور فیکلٹی ممبران سے بھی بات چیت کی ۔
ڈاکٹر سامون نے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ چاولگام اور پولی ٹیکنیک کالج کولگام میں مختلف کلاس رومز ، لیبز کا معائینہ کیا ۔
ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کولگام ، ڈاکٹر بلال محی الدین بھٹ ، ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کشمیر سدرشن کمار اور دیگر افسران بھی تھے ۔
آئی ٹی آئی کالج کے دورے کے دوران ڈاکٹر سامون نے طلباءسے بات چیت کی اور کالج میں پیش کئے جانے والے کورسز کے بارے میں دریافت کیا ۔
انہوں نے فیکلٹی پر زور دیا کہ وہ طلباءکو معیاری تربیت فراہم کریں اور عملی نصاب پر توجہ مرکوز رکھیں ۔ آئی ٹی آئی کے طلباءکے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ٹی آئی کے تربیت یافتہ طلباءکا دائیرہ تیزی سے بڑھ رہا ہے اور فیکلٹی کو طلباءکو صنعت میں ابھرتی ہوئی ترقی کے بارے میں جاننے میں مدد کرنی چاہئیے ۔
ڈاکٹر سامون نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بے روز گاری کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے طلباءکو ہنر مندی کی تربیت فراہم کرنے میں فنی تعلیم کا ایک اہم کردار ہے ۔
انہوں نے پولی ٹیکنیک کالج کولگام میں ترقیاتی کاموں کا بھی جائیزہ لیا اور کالج کے کام کاج کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔
قبل ازیں انہوں نے مختلف اداروں میں جگہ پانے والے طلباءکو آفر لیٹر بھی تقسیم کئے اور پی ایم کے وی وائی پاس آو¿ٹس میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔
انہوں نے آئی ٹی آئی کالج چاولگام میں 32 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ دیوری مین گیٹ اور باو¿نڈری وال کا بھی افتتاح کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.