جہلم کے کنارے روتے ہیں

جہلم کے کنارے روتے ہیں

چنار کو ر کے نئے کمانڈر جنرل امر دیب سنگھ اوجالانے اپنا عہدہ سنبھالتے ہی کہا کہ وادی میں امن قائم کرنے کیلئے سیول سوسائٹی کو آگے آنا چاہیے ۔اچھی با ت ہے کہ سماج کے ذی حس لوگ ہی اپنے ارد گر د ماحول کو بہتر سے بہتر بنا سکتے ہیں کیونکہ ڈھنڈوں سے آج تک کوئی انسان سدھر نہیں سکا ہے ۔

جہاں تک وادی کشمیر کا تعلق ہے یہاں کی سیول سوسائٹی مختلف خانوں میں بٹ چکی ہے ،وہ خود تذبذب کاشکار ہے۔

انہیں ان باتوں کا علم نہیں ہے کہ صحیح کیا ہے اور غلط کیا ہے؟ ۔

جہاں تک انتظامیہ اور فوجی حکام کا تعلق ہے وہ بھی ایسے ہی لوگوں کو آگے لے جانے میں محو ہیں ،جن کی عوامی حلقوں میں کوئی وقعت نہیں ہے جو عام لوگوں کیلئے فکر مند کم جبکہ اپنے لئے زیادہ فکر مند ہوتے ہیں۔

ان حالات میں حقیقی سیول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے معزز حضرات صرف حالات دیکھ کر جہلم کے کنارے بچارے روتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.