منگل, نومبر ۱۸, ۲۰۲۵
8.2 C
Srinagar

بڈگام میں چلتی گاڑی سے ایک شخص گر کر از جان

سری نگر،11 مئی: وسطی ضلع بڈگام کے ہمہامہ علاقے میں بدھ کے روز مسافر بردار بس سے ایک شخص نیچے گر آیا جس وجہ سے اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہمہامہ میں بڈگام سے سری نگر کی طرف جارہی مسافر بردار گاڑی زیر نمبر JK01D 8652 سے ایک شخص نیچے گر آیا جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر صدر ہسپتال سری نگر پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت نثار احمد پرہ ولد علی محمد ساکن مارورا بڈگام کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 144کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img