پیر, نومبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.2 C
Srinagar

راجوری میں مسافر بردار گاڑی کو حادثہ 26 مسافر زخمی

جموں،11 مئی:جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں بدھ کے روز مسافر بردار گاڑی اور ٹپر کے درمیان زور دار ٹکرہوئی جس وجہ سے بس میں سوار 26 مسافرزخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں کھنڈلی پل کے نزدیک بس اور ٹپرکے درمیان ٹکر ہونے کے باعث 26 مسافر زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا۔
اُن کے مطابق اس حادثے میں کم از کم 26 مسافر زخمی ہوئے جن میں سے اکثر کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img