ایس ایس پی رام بن موہت شرما نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد رام بن کے سومبر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی نہار رنجن کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے تلاشی کارروائی کے دوران 179گولیوں کے راونڈ ، چینی پستول ، دو میگزین، ایک وائر لیس سیٹ ، دوربین اور دو یو بی جی ایل گرینیڈ برآمد کرکے ضبط کئے۔
ایس ایس پی کے مطابق اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
یو این آئی





