بدھ, نومبر ۱۹, ۲۰۲۵
8.2 C
Srinagar

کووند نے شیو کمار شرما کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا

نئی دہلی، 10 مئی: صدر رام ناتھ کووند نے سنتورنواز پنڈت شیو کمار شرما کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو ٹویٹ کے ذریعہ اپنے پیغام میں صدر نے کہاکہ ” کلاسیکی موسیقی کے دلدادہ پنڈت شیوکمار شرما کے موسیقی میں مبہوت ہو جاتے تھے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے روایتی موسیقی کے آلے سنتور کو مقبول بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جان کر انہیں دکھ ہوا کہ ان کا سنتور اب خاموش ہو گیا ہے۔ ان کے رشتہ دار، دوست اور مداحوں سے دلی تعزیت۔

واضح رہے کہ پنڈت شیو کمار شرما کا آج ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 84 برس تھی۔ وہ پچھلے چھ ماہ سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور ڈائیلاسز پر تھے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img