کوئی بھروسہ نہیں !

کوئی بھروسہ نہیں !

اپنی پارٹی سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آنے والا وقت نئے چہروں کا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ واد ی کی عوام کا مزاج بی جے پی کےخلاف ہے ۔اگر بخاری صاحب کی بات سچ مانی جاتی پھر عمر عبد اللہ ،ڈاکٹرفاروق عبد اللہ ،محبوبہ مفتی ،دیویندرسنگھ رانا اور خود الطاف بخاری صاحب آنے والے وقت میں سیاسی میدان میں کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ یہ سب پرانے ہیں ۔

جہاں تک موجودہ سیاسی پارٹیوں کا تعلق ہے اُن میں وہی پرانے لوگ ہیں، جنہوں نے کبھی ایک جماعت کا دامن تھام کر کرسی حاصل کی اور کبھی دوسری جماعت کا ۔جہاں تک نئے لوگوں کا تعلق ہے انہیں کوئی بھی سیاسی جماعت آسانی سے موقعہ فراہم نہیں کرتی ہے ۔

رہا سوال بی جے پی کےخلاف لوگوں کا مزاج ہے ،یہ آنے والے وقت سے پتہ چلے گا کیونکہ اس شہر میں کسی پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا ہے کیونکہ یہاں کب کون کہاں کروٹ بدلے گا، بھروسہ نہیں !

Leave a Reply

Your email address will not be published.