جلتی پر تیل چھڑکنا

جلتی پر تیل چھڑکنا

راجستھان ،یوپی اورکیریلا ،کرناٹکہ ،جنوبی بنگال کے بعد اب پنجاب میں بھی آپسی تنازعات شروع ہوئے ہیں ۔

سرکار اور انتظامیہ کو حالات بہتر بنانے کیلئے کرفیو کا نفاذ عمل میں لانا پڑا ،آخر اس ملک میں یہ سب کچھ کیوں اور کیسے ہو رہا ہے؟ ۔

جب کسی بھی گھر میں گھر کے بڑے بہتر ڈھنگ سے گھر کا نظام چلانے میں لیت ولعل سے کا م لینے لگتے ہیں ،تو گھر کے سبھی افرادالگ الگ ہو جاتے ہیں، انہیں آسانی سے ارد گرد کے ہمسایہ کان بھر دیتے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ گھر کے بڑوں کے بجائے ان کے ہمسایہ ہی ہمدرد ،غمخوار اور مددگار ہیں جبکہ یہ حقیقت کے بالکل برعکس ہے ۔

ہمسایہ خوش ہوتا ہے کہ جس گھر میں فساد بھرپا ہوا ہے اُس گھر کے افراد بچارے روتے ہیں ۔جہاں تک بڑوں کا تعلق ہے وہ رات بھرسوتے نہیں ہیں ۔

لہٰذا ضرورت ہے کہ وقت کے حکمرانوں یعنی گھر کے بڑوں کو پھونک پھونک کر قدم اُٹھانے چاہیے تاکہ گھر کے ہی افراد سے کشتی نہ دھوب جائے ۔

لوگوں کو بڑھ کانے کے بجائے سمجھانے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ امن ہو جائے جو ترقی اور خوشحالی کی علامت ہے ۔ورنہ دشمنوں کو جلتے پر تیل چھڑکنے میں آسانی ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.