بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
5.1 C
Srinagar

کووند نے ہم وطنوں کو عید کی مبارکباد دی

نئی دہلی، 3 مئی: صدر رام ناتھ کووند نے منگل کو عید الفطر کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر ہم سب انسانیت کی خدمت کرنے اور ضرورت مندوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کا عہد کریں۔

مسٹر کووند نے آج ٹویٹ کیا، ’’تمام ہم وطنوں، خاص کر مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو عید مبارک! رمضان کے مقدس مہینے کے بعد منایا جانے والا یہ تہوار معاشرے میں بھائی چارے اور ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کا ایک مقدس موقع ہے۔ آئیے ہم سب اس مقدس موقع پر انسانیت کی خدمت اور ضرورت مندوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کا عہد کریں۔‘‘
آج ملک بھر میں عیدالفطر کا تہوار جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img