بجلی پانی نہ دارد

بجلی پانی نہ دارد

وادی میں بجلی اور پانی کی عدم دستیابی نے عوامی حلقوں میں کھلبلی مچا کے رکھ دی ہے کیونکہ اس طرح کا بحران پہلی مرتبہ دیکھنے کو مل رہاہے ۔

عوامی حلقے اس بحران کو ایک سازش سے تعبیر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ افطار اور سحری کے وقت ہی بجلی کٹوتی کیوں کی جا رہی ہے ؟۔

جموں وکشمیر کے چیف سیکریٹری نے عوامی احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ وہ عوام کو اصل صورتحال سے باخبر کریں اور جلد سے جلد پانی اور بجلی کی فراہمی بغیر کسی خلل کے یقینی بنائیں ۔جہلم کے کنارے دوبزرگ آپس میں اسی مسئلے پر گفتگو کر رہے تھے۔

ایک کہہ رہا تھا کہ سرکار کے صحیح مشیر نہیں ہیں، دوسرا کہہ رہا تھا کہ یہ جان بوجھ کر کیا جا رہا تھا ۔یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ موجود انتظامیہ کی شبیہ بگاڑنے کیلئے انتظامیہ میں بہت سارے افسران موجود ہں، جو جان بوجھ کر عوام کو تنگ وطلب کرنے میں ہی اپنی عافیت سمجھتے ہیں ۔

ایسے افسران پر نظر رکھنے کی بے حد ضرورت ہے تاکہ ایل جی انتظامیہ کی شناخت اور اعتماد برقرار رہے ۔لکھ دیتا ہوں تاکہ سند رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.