عقل سے کوئی کام نہیں لیتا ہے

عقل سے کوئی کام نہیں لیتا ہے

انسان کی ترقی ،خوشحالی اور بہتری میں اپنا ہی عمل دخل ہوتا ہے ۔جہاںتک عام لوگوں کا تعلق ہے وہ سب کچھ تقدیر کے حوالے کر کے اپنی کامیابی اور ناکامی اللہ کے ساتھ جوڑ دیتے ہیں اور خود انسانوں کےساتھ سارے رشتے ناطے توڑ دیتے ہیں ۔

قدرت نے انسان کو ایک ایسا مخلوق بنادیا ہے جس کو عقل وشعور عطا کیا گیا ہے کیونکہ ارشاد خداوندی ہے کہ دی ہوئی عقل سے کام لو ۔

اپنی ناکامیاں کم عقلی کا باعث ہو سکتا ہے ۔اس شہر میں روز ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں جس سے یہ لگتا ہے کہ لوگوں کی عقل کمزور ہوتی ہے ۔

سیاستدان کی عقل کمزور ہے ،صحافی کی عقل کمزور ہو چکی ہے ،وکیل اور دانشور کی عقل کمزور ہو چکی ہے ۔یہاں تک کہ حکمران اور افسر حضرات کی عقل کمزور ہو چکی ہے ۔

لگتا ہے کہ سب لوگ خاموش جانوروں کی طرح صرف شور مچارہے ہیں ۔جہاں تک بے چارے عام انسان کا تعلق ہے وہ بھی روگرداں ہونے لگا ہے اور کوئی کسی پر اعتبار بھی نہیں کرتا ہے اور میں جہلم کے کنارے یہ تماشا دیکھ رہا ہوں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.