ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
23.7 C
Srinagar

غیر ملکی تعلقات بہتر قدم

ملک کے وزیر اعظم اور یو رپی کمیشن کے صدر کے درمیان وزیر اعظم کی دہلی رہائش گاہ پر ایک خصوصی ملاقات ہوئی جس دوران دونوں سربراہان نے تجارت ،موسمی تبدیلی ،ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں تعاون کو تیز اور گہرا کرنے کا عزم کیا گیا ۔

جہاں تک دیکھا جائے ہندوستان دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کر کے آپسی رشتے مضبوط کرنے کا خواہاں ہے اور اسی لئے ہندوستان کو عالمی ممالک بشمول عرب ممالک انتہائی عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

جہاں تک یورپی یونین کا تعلق ہے گزشتہ 60برسوں سے ہندوستان اس یونین سے جڑے ممالک کےساتھ مختلف شعبوں میں اشتراک کرتا آرہا ہے اور جہاں تک موجودہ وزیر اعظم کا تعلق ہے ،یہ ہر ملک کےساتھ ملک کے لوگوں کی ترقی ،خوشحالی ،روز گار اور بہتری کیلئے کام کرنے کو ترجیح دیتے آئے ہیں۔

غالباً یہی وجہ ہے کہ دفعہ 370کے خاتمے کے بعد دوبارہ یورپی یونین کے مختلف سربراہان اور ذمہ داران وارد کشمیر ہوئے ، جنہوں نے یہاں مختلف سیاسی ،سماجی ،تجارتی اور صحافتی تنظیموں اور شخصیات سے ملاقاتیںکیں اور یہاں کے حالات کی جانکاری حاصل کی ،کیونکہ یہ لوگ بھی اس خطے میں سرمایہ کاری کرنے کی دلچسپی رکھتے ہیں،جہاں تک ملک کے وزیر اعظم کا تعلق ہے۔

انہوں نے ابتداءسے ہی ملک کے عوام کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی بے حد کوشش کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بیرونی ممالک کے سرمایہ کاروں کی دوڑ ہندوستان خاصکر جموں وکشمیر کی جانب لگی ہے ،جو کہ ایک خوش آئندہ قدم ہے ۔
جہاں تک یورپی یونین سے جڑے ممالک کا تعلق ہے وہ وادی میں بھی بہتر ڈھنگ سے تجارت کر سکتے ہیں جس سے نہ صرف یہاں بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا بلکہ اس سے یہاں ترقی اور خوشحالی آسکتی ہے جو کہ موجودہ مرکزی سرکار کا خواب ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img